پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کا مکمل شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2018ءکا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول پاکستانی ٹائم کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ پہلا معرکہ جمعرات 22 فروری کوپشاور زلمی کا ملتان سلطانز سے رات 10 بجے دبئی میں ہوگا۔ جمعہ 23 فروری کو 2 میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی جبکہ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ ہفتہ 24 فروری کو بھی 2 میچ ہونگے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ اسی طرح اتوار 25 فروری کو پہلے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ پیر 26 فروری ایک میچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی ہوگا۔ بدھ 28 فروری کو بھی ایک میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات یکم مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعہ2 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ میں دوسرا میچ بھی لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ میں ہی ہوگا۔ ہفتہ3 مارچ کو بھی دو میچ ہونگے، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے شارجہ، پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے ہوگا۔ اتوار 4 مارچ کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پیر 5 مارچ آرام کا دن ہوگا۔ منگل 6 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ بدھ 7 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات 8 مارچ کو دو میچ ہونگے۔ پہلا اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ جمعہ 9 مارچ کو بھی دو میچ ہونگے، پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، دوسرا پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ ہفتہ 10 مارچ کو بھی 2 میچ ہونگے پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی جبکہ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ اتوار 11 مارچ کوکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ پیر 12 مارچ آرام کا دن ہوگا۔ 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے شارجہ جبکہ بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ میں اور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے ہو گا۔ اسی طرح پلے آف کے میچز اتوار 18 مارچ کوالیفائر ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی، منگل 20 مارچ کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4 ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، کوالیفائر ٹیم 1 لوزر بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 ونر ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، اتوار 25 مارچ فائنل کراچی میں ہو گا تاہم فائنل کے وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا۔