Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاس گنج فساد میں زخمی محمد اکرم نے ملزموں کو معاف کردیا

لکھنؤ۔۔۔۔۔کاس گنج فرقہ وارانہ فساد میں زخمی ہونیوالے محمد اکرم نے کہا کہ اس نے حملہ آوروں کومعاف کردیا۔فساد میں زخمی ہونے کے 4 دن بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکرم نے کہا کہ 26جنوری کو وہ اہلیہ کو لیکر کاس گنج ہوتے ہوئے علی گڑھ جارہا تھا کہ کاس پہنچتے ہی 100سے 150لوگوں کے ہجوم نے اس پر حملہ کردیاجبکہ بھیڑ میں سے ہی چند لوگوں نے اسے بچایااور جانے کا راستہ دیا۔فساد یوں نے اکرم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی آنکھ شدید زخمی ہوئی جس کا علاج جاری ہے۔واضح ہو کہ کاس گنج میں حالات اب معمول پر آنے لگے ہیں۔پولیس نے فساد برپا کرنے کے معاملے میں 7افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی اور 117افراد کو گرفتار کیا ۔ادھر پیس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں دونوں فرقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور علاقے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات معمول پر لانے کیلئے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے پر زوردیا گیا۔ علاقے میں پولیس کا گشت جاری ہے۔

شیئر: