سجل کے ”زخمی“ چہرے کی تصاویر وائرل
پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کا چہرہ زخمی حالت میں کیا منظرعام پر آیا ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مقبولیت کے بعد تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ سجل علی کی چند تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں ان کا چہرہ ایک رخ سے شدید زخمی ہے جس پر سوجن نمایاں ہے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ تصاویر سجل کی فلم ' موم' کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی تھیں اس فلم میں سجل پر شدید تشدد زدہ چہرے کےساتھ اسکرین پر آنا تھا جس کیلئے انہیں مصنوعی طریقے سے میک اپ کرکے زخمی انداز میں دکھایاگیا۔فلم موم سجل علی اور عدنان قریشی کی معروف بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کےساتھ پہلی ہندی فلم ہے۔ اس فلم میں سجل، سری دیوی کی بیٹی بنی تھیں ۔فلم کو بے حد پسند کیاگیا۔