”بنگی جمپ“ کے دوران غلطی، جیالا ایک گھنٹے تک ہوا میں لٹکتا رہا
مکاﺅ.... مقامی مکاﺅ ٹاور میں ایک جیالا بنگی جمپنگ کا مظاہرہ کررہا تھا کہ کسی ٹیکنیکل غلطی کے باعث وہ مصیبت میں پھنس گیا اور جان کے لالے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک روسی نژاد چینی باشندہ میکاﺅ ٹاور سے چھلانگ لگاتے ہوئے راستے میں ٹیکنیکل خرابی کیوجہ سے پھنس گیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک لٹکتا رہا۔ اس کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 180فٹ کی بلندی پر تھا۔ آس پاس کھڑے لوگوں نے جو بنگی جمپنگ کا مظاہرہ دیکھ رہے تھے امدادی اداروں کو مطلع کیا اور اس مہم جو کی جان بچانے کیلئے اوپر چڑھے اور بنگی جمپنگ کا رسہ کاٹا اور پھر اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔30سالہ مہم جومہم جو کے ساتھ یہ واقعہ کیسینو سٹی میں پیش آیا۔بنگی جمپ کے لئے اس نے 233فٹ اونچے میکاﺅ ٹاور کے اوپر سے چھلانگ لگائی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ بظاہر وہ محفوظ رہا لیکن شدید سردی میں ہوا میں لہرانے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ مقامی ٹی وی اسٹیشن نے بھی پوری تفصیلات کے ساتھ اس رپورٹ کو نشر کیا ہے۔ جس کے مطابق نسلی اعتبار سے یہ شخص چینی ہے مگر اسکے پاس روسی پاسپورٹ ہے۔