Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاو نٹس پرازخود نوٹس

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاونٹس پر ازخود نوٹس لے لیا۔ خصوصی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پانامہ کیس کے بعدپانامہ پیپرزپرکوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ بیرون ملک بینکوں میں غیر قانونی طور پر بھیجی گئی رقوم کو واپس لانا ہے۔ایسی رقوم بادی النظر غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی ۔عدالت نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے فارن کرنسی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔عدالت نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ، سوئٹزر لینڈ، دبئی اور یو کے میں پاکستانیوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیل فراہم کی جائیں۔

شیئر: