Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل کوزیادہ جوابدہ بنانے کے حامی ہیں،ملیحہ

   نیو یارک ...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے تاکہ اسے مزید نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اور موثر ادارہ بنا یا جاسکے۔ اصلاحات جمہوری اصولوں پرہونی چا ہئیے۔سلامتی کونسل میں بین الحکومتی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اراکین کے موقف کی حمایت نہیں کریں گے جو سلامتی کونسل کو طاقت کا منبع سمجھتے ہیں۔ غیرجمہوری اصلاحات کا نفاذ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بنیادی اصولوں کےخلاف ہوگا۔ غیرجمہوری اصلاحات سے رکن ممالک کے مفادات برابری کی بنیادوں پرحل نہیں ہوسکتے۔انہوںکہا کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے۔

شیئر: