انقرہ۔۔۔۔ایران کے مذہبی پیشوا علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے واضح کیا ہے کہ پڑوسی عرب ملکوں کے امور میں مداخلت جاری رکھی جائیگی۔ ایران اپنے اہداف سے پسپائی اختیار نہیں کریگا۔ انہوں نے یہ بیان فلسطینی تحریک بیداری کی نصرت کے زیر عنوان طلبہ کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی ترجمان ایجنسی فارس کے مطابق ولایتی نے کہا کہ خطے کے ممالک میں ہمارا وجود حتمی امر ہے۔ہم مشرق وسطیٰ کی موثر ترین طاقت بننے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام عراق، لبنان اور یمن میں ایران کی مداخلت مذکورہ ممالک کی حکومتوں کی منظوری سے ہے۔ عراق میں ایران کی مداخلت کا مقصد صدام حسین کے نظام کے سقوط کے بعد وہاں اسلامی ریاست کے ستون استوار کرنا تھا۔ ایران اسلامی ریاست ہے اور مسلمانوں کے زیر اقتدار کسی بھی ریاست میں مداخلت اس کا فرض ہے۔