بروک، کینیڈا .... مقامی بروک یونیورسٹی کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے اس پرانی گتھی کو الجھانے کی کوشش کی ہے کہ اکثر اسپتالو ں میں ڈاکٹروں کا اپائٹمنٹ لینا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے اور اکثر ڈاکٹر اپنے پاس آنے والے مریضوں کو غیر ضروری انتظار کیوں کراتے ہیں؟ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے ہیلتھ کیئر میں موجود خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکہ، کینیڈا اوربرطانیہ کے مریضوں کو 43منٹ ضرور انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم مقالے کی تکمیل کے دوران یہ حقائق بھی سامنے آئے کہ کئی اسپتال اور کلینک جان بوجھ کر مریضوں کو یا تو وقت سے پہلے بلا لیتے ہیں یا کافی دیر کا وقت دیتے ہیں۔ اسکا مقصد یہی ہوتا ہے کہ مریض اوران کے لواحقین یہ سمجھ لیں کہ جس اسپتال میں انکے مریض کو لیجایا گیا تھا وہ بہت ہی اعلیٰ قسم کا ہے اورمریضوں کی اتنی بھیڑ ہوتی ہے اور کہا نہیں جاسکتا اور ہر مریض کو ڈاکٹر تفصیل سے دیکھتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے او راس فریب دہی کا انکشاف انہی اسپتالوں اور کلینکس میں کام کرنے والے کچھ لوگوں نے کیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اسپتال میں مریضوں کا خواہ مخواہ بٹھائے رکھنا کسی طرح بھی صحت مندانہ رجحان نہیں۔