ریاض..... امریکہ میں سعودی سفارتخانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نے کہا ہے کہ یمن میں عرب اتحاد نے 3ہدف مقررکرلئے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کی مار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عرب اتحادیوں کا سب سے پہلا ہدف یمنی عوام کو انسانی امداد کی فراہمی ہے۔باعشن نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یمن سے ہمارے تعلقات بیحد پرانے ہیں۔ یمنیوں کو ان کے ملک اورخود سعودی عرب میں تعاون دیا جارہا ہے۔ دوسرا ہدف طویل المیعاد سیاسی حل ہے۔ اسکا فیصلہ یمنی عوام کرینگے۔ تیسرا ہدف ایران کے حمایت یافتہ حوثیوںکے ساتھ تعلقات کا فیصلہ ہے۔ باعشن نے کہاکہ یمن سے 9بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے جاچکے ہیں۔ حوثی مکہ کو بھی بیلسٹک میزائل کا ہدف بنانے کی کوشش کرچکے ہیں۔