سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس دیدیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو بے شمار ٹویٹس سامنے آئے ۔بیشتر لوگوں نے اسے صحیح اقدام قرار دیا جبکہ لیگی حامی مخالف تھے اور انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
سلطان احمد نے ٹویٹ کیا: عدالیہ اور صفائی کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ 6وائرس دریافت ہوئے ہیں۔ 1۔ نہال ہاشمی کیخلاف کارروائی کردی گئی۔2۔ اب طلال چوہدری اس مرحلے سے گزریں گے۔ 3۔دانیال عزیز کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ 4۔ صفدر کے خلاف کارروائی ہونےوالی ہے۔ 5اور 6محمد نواز شریف کےخلاف مختلف کیسز میں کارروائی ہونے والی ہے۔
منزہ حسن نے کہا: مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ باقاعدہ مہم چلائی گئی تاکہ عدلیہ انہیں نااہل قرار دے ۔عدالتوں کو متنازعہ بنانے کا یہ ایک نیا نسخہ ہے۔
مستنصر باللہ کا ٹویٹ ہے : آخر لاڈلا عمران 10بلین والے کیس میں عدالت میں پیش کیوں نہیں ہورہا۔
پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے ٹویٹ کیا : نہال ہاشمی، طلال اور اب دانیال عزیز۔ اگلا نمبر کس کا ہے؟
علی امتیاز وڑائچ نے کہا: پی ایم ایل (ن) محترم عدالتوںکو نشانہ بنانے کی حد سے گزر رہی ہے۔ اب دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے۔ یہ لوگ اپنے بڑوںکی طرح اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اب اگلا نہال ہاشمی کون بنے گا؟
حسین کا کہناتھا: توہین عدالت پر نہال ہاشمی نااہل....الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں ڈس کوالیفائی کردیا۔
محمد وسیم نے ٹویٹ کیا: دانیال عزیز بھی کہیں گے کہ ”اسپتال میں ایک کمرہ بک کرانا ہے“۔ پوچھا جائیگا کہ کب کیلئے؟ جواب دیا جائیگا کہ سپریم کورٹ میں پیشی ہونے کے بعد کےلئے۔
خرم خان لکھتے ہیں :میں سمجھتا ہوں کہ سزا کے بعد دانیال عزیز کے ساتھ بھی دل کا مسئلہ ہوگا۔
ابرار علی کہتے ہیں: بڑی خبر آگئی ، دانیال عزیزکے خلاف بھی توہین عدالت لگ گئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭