لکھنو.... ایٹورہ میں واقع ضلع جیل میںقتل کے الزام میں 35 سالہ قیدی نے بیرک میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ بیرک میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ سیکیوٹی گارڈ حیران رہ گئے۔ جیل کے اندر خودکشی کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی جیل انتظامیہ کے ساتھ ہی پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی۔بلریاگنج تھانے کے سیارہا گاﺅں کے ونود رام اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گزشتہ سال 25 جولائی سے جیل میں عدالتی حراست میں بند تھا۔ اس کی جیل میں کھانا بنانے کیلئے ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ کچن سے نکل کر اپنی بیرک میں گیا اور پنکھا لٹکانے والے راڈ کے سہارے اپنی تہمد باندھ کر پھانسی لگالی۔ شام ساڑھے6 بجے قیدیوں کی گنتی کے وقت بیرک میںاس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔