Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ": بچوں کی تعلیم اور انکا مستقبل " کے عنوان سے سیمینار آج ہوگا

مملکت سے واپسی اورملک عزیز میں داخلوں کے طریقہ کار پر انور احمد ڈائریکٹر" ایم ایس " کا خصوصی خطاب
جدہ ( امین انصاری ) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کی جانب سے اتوار کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک جدہ کے مقامی ہوٹل میں " بچوں کی تعلیم اور انکا مستقبل" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نائب ناظم مجلس علمیہ مولانا محمد بانعیم ( خطیب و امام مسجد عبدالرحمن ۔ جدہ ) اس سیمینار کے نگران کار ہونگے ۔ مہمان خصوصی حیدرآبا دکن سے آئے ہوئے ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر انور احمد ہونگے جو سیمینار سے خطاب کریں گے ۔ انور احمد مملکت سعودی عربیہ سے حالیہ دنوں وطن عزیز واپس ہونے والے طلباءکی بہتر تعلیم اور داخلوں کے سلسلے میں بھی مفید مشورے دیں گے نیز شرکاءمحفل کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے ۔ نائب ناظم مجلس علمیہ مولانا محمد بانعیم تعلیم اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالیںگے جبکہ جدہ کے دیگر مقررین کا بھی خصوصی خطا ب ہوگا۔ حافظ امجد ، حافظ مسعود ، مولانا یوسف اور دیگر منتظمین نے طلباءاور اولیائے طلباءسے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی مستقبل کو روشن کرنے کیلئے اس سیمینار میں شرکت کریں اور بچوں کے داخلے اور تعلیم کے سلسلے میں جو بھی دشواریاں ہیں اسکو ڈائریکٹر ایم ایس انور احمد سے سوالات و جوابات کے ذریعہ حل کریں ۔ 
 

شیئر: