پاکستانی ”پری “نے شائقین فلم کے ہوش اڑا دئیے
خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم ”پری“ نے شائقین فلم کے ہوش اڑا دئیے۔ذرائع کے مطابق پہلے اس خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم ”پری“ کا فائنل ٹریلر جاری کیا گیاتھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے بعدازاں یہ فلم نمائش کیلئے پیش بھی کر دی گئی ۔ہدایتکارو رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھومتی ہے جہاں رہائش پذیرخاندان کو خطرناک واقعات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتاہے۔پروڈیوسر اور میوزک ڈائریکٹرمسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکارقوی خان، راشد ناز، خوشی، جنید اختراور فائق عصام اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ئے ہیں۔یہ ہارر تھرلر فلم 2فروری کو سب کے ہوش اڑانے کیلئے سینما گھروں کی زینت بنا دی گئی ہے۔ عوام میں اس کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔