ابوظبی میں ائیر ریس ورلڈ چیمپیئن شپ کا انعقاد
ابو ظبی:متحدہ عرب امارات میں 11ویں سالانہ ایئر ریس ورلڈچیمپیئن شپ کا ا نعقاد کیا گیا۔چیمپیئن شپ میں میزبان متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، آسٹریا ۱ور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے13مہم جو پائلٹس شریک ہوئے۔اس چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے ہوائی کرتب بازوں نے سمندر میں نصب25میٹر بلند ہوا سے بھرے’ پائیلونز‘ کے درمیان سے 370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرتے ہوئے منفرد کرتب پیش کئے۔