ریاض .....وزارت صحت کے عہدیدار مشعل الربیعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ3ماہ کے اندر فارمیسیوں ، جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والی دکانوں اور شہروں کے اندر بند تجارتی بازاروں اور مالزمیں چشمہ فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری شروع ہوجائیگی۔ وزارت صحت سعودی خواتین سے فارمیسیاں کھولنے کی درخواستیں وصول کرنے کی تیاری کرچکی ہے۔ وزارت صحت اس قسم کے مقامات پر غیرسعودی خواتین کی ملازمت کی شرط سے استثنیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ غیر ملکی خواتین کو فارمیسیوں میں کام کی اجازت یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔ جو سعودی خاتون اپنی فارمیسی کھولنا چاہے گی اسے صرف سعودی خواتین کی ملازم رکھنا ہونگی۔ الربیعان نے کہا کہ محلوں یا سڑکوں پر سعودی فارماسسٹ خواتین کی تقرری نہیں ہوگی۔ انکے کام کا دائرہ مالز اور تجارتی مراکز تک محدود رہیگا تاکہ خرید و فروخت کے حوالے سے خواتین کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے۔ سعودی عرب میں 8ہزار فارماسسٹ خواتین ہیں انہیں اس فیصلے سے فائدہ ہوگا۔ تنخواہیں متعین کرنا وزارت صحت کا کام نہیں اسکا تعلق وزارت محنت و سماجی امور اور اداروں کے مالکان سے ہے۔