گولڈ مارکیٹ میں 94.5فیصد سعودائزیشن مکمل
ریاض...وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالدابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ مملکت بھر میں گولڈ مارکیٹ کی مکمل سعودائزیشن کے فیصلے کی پابندی کرنے والوں کی شرح 94.5فیصد تک پہنچ گئی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودائزیشن کے فیصلے کی 434خلاف ورزیا ںبھی ریکارڈ کی گئیں۔ وزار ت کے اہلکاروں نے دکانوں اور تجارتی مراکزپر 10 ہزار256چھاپے مارے۔