جدہ میں نکاسی آب کےلئے 20ٹھیکے
جدہ....جدہ کے مزید محلوں کے مکانات کو گندے پانی کی نکاسی کی لائن سے جوڑنے کیلئے 16ہزار ایکسٹینشن قائم کئے جائیں گے۔ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمان الفضلی نے 20ٹھیکے دیدیئے۔ لاگت 1.1ارب ریال سے زائد آئیگی۔ اس پروگرام سے جدہ کے 10لاکھ افراد فیض یاب ہونگے۔ الورود، الفیحاءالثغر، الجامعہ، العزیزیہ،الاندلس، الروضہ، بنی مالک، النسیم، ام السلم، المنتزہاة کا ایک حصہ اور جنوبی نیز وسطی محلوں کو فائدہ پہنچے گا۔