طائف: واٹر ٹینکر 130ریال میں فروخت ہونے لگا
طائف ... جنوبی طائف کے محلے السر کے باشندوں نے شکوہ کیا ہے کہ تقسیم آب کا مرکزایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے بند ہونے کے باعث واٹر ٹینکر کا بحران پیدا ہوگیا۔ تقسیم آب کا مرکز اصلاح و مرمت کے نام پر بند کیا گیا تھا۔ نیا مرکز محلے سے 30کلو میٹر دور شقصان کے علاقے میں ہے۔ اتنی دورآنا جانا بھاری پڑتا ہے۔پہلے واٹر ٹینکر50ریال میں مہیاتھا اب 130ریال میں دستیاب ہے۔ السر کے باشندوںنے مطالبہ کیا کہ تقسیم آب کا مرکزبحال کیا جائے اور اصلاح و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔