Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان2 دھڑوں میں تقسیم؟

  کراچی... سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات ہوگئے ۔2دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پیر کی شب ایک ہی جماعت کے2 مقامات پر اجلاس ہوئے۔ پی آئی بی کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔دوسرا اجلاس بہادرآباد میں عامر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید، امین الحق، فیصل سبزواری، وسیم اختر، نسرین جلیل اور دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتے تھے جس پر اختلافات ہوئے۔ عامرخان کی زیر صدارت اجلاس میں کامران ٹیسوری کو پارٹی رکنیت معطل کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کے بعد خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو6 ماہ کے لئے معطل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا ۔فاروق ستار کی خواہش پر پارٹی میں کامران ٹیسوری کی مرکزی حیثیت تسلیم کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام فیصلے وسیع تر مفاد میں کرتی ہے ،ایسے افراد کو بھی سینیٹر بنایا جنہیں کوئی جانتا نہیں تھا۔فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔بڑا اور اہم اعلان کرنے جارہا ہوں، لوگوں کی من مانی نہیں چلے گی۔

شیئر: