Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آونگا،حقانی

 اسلام آباد...سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے میمو گیٹ کیس دوبارہ کھولے جانے کو سیاسی تماشہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں حسین حقانی نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بعد 4 چیف جسٹس آئے۔ کسی نے کیس کو ہاتھ نہیں لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ بابا رحمتے کے کہنے پر پاکستان نہیں آوں گا۔ باقی دنیا میں ان کی نہیں چلتی ۔انہوں نے سوال اٹھایاکہ 6سال پہلے میمو گیٹ کیس کی سماعت 9 رکنی بنچ نے کی تھی۔ اب میموکیس کی سماعت کےلئے صرف 3 رکنی بنچ کیوں؟ حسین حقانی نے سوال کیاکہ میمو کیس کے فیصلے میں قانونی غلطیوں پر نظرثانی درخواست کو 6 سال ہوگئے۔ کیا عدالت اس درخواست کی بھی سماعت کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ 2011 کے فیصلے میں 2003 میں منسوخ قواعد کا حوالہ دیا گیا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ حسین حقانی وطن واپس آکر میمو گیٹ کاسامنا کریں۔

شیئر: