Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین کیخلاف قطری سازش پرخلیجی قیادت نالاں

ریاض... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کو بین الاقوامی ادارے کی تحویل میں دینے کی تحریک کے پیچھے قطری نظام کا ہاتھ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے توجہ دلائی کہ قطری اسکیم کا انجام ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔ القحطانی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ قطری حکام کے سائبان تلے کام کرنے والے عزمی بشارہ اور دیگر وظیفہ خوار حرمین شریفین کو بین الاقوامی ادارے کی تحویل میں دینے کی تحریک چلا رہے ہیں۔ انہیں ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔ یہ لوگ گھٹیا سازشوں، دروغ بیانیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیہ نے کہا کہ قطری حکام نے جو سازش بھی کی ناکام ہوئی۔ نئی سازش پر قطری حکمراں پوری دنیا میں مذاق کا موضوع بن گئے ہیں۔
 

شیئر: