Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس ،دانیا ل عزیز سپریم کورٹ میں پیش

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو وکیل کرنے کے لئے 10 دن کی مہلت دے دی۔ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دانیال عزیز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہاکہ آپ نے نوٹس دیا، میں حاضر ہوگیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ نوٹس کس وجہ سے جاری کیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس د ئیے سب کچھ پتہ لگ جائیگا، کچھ بھی غیر مناسب نہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران عدلیہ مخالف بیانات پر ازخودنوٹس لیاتھا۔

شیئر: