Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی مسلمانوں کو ’’پاکستانی‘‘ کہنے پر دی جائے 3سال کی سزا،اویسی

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی مسلمانوں کو’’ پاکستانی ‘‘کہے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کودیکھتے ہوئے  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کےحق میں ایک خصوصی قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔اسد اویسی نے کہا کہ مرکزکی جانب سے ایک ایسا قانون پاس ہونا چاہئے کہ اگر کوئی ہندوستانی مسلمان کو پاکستانی کہہ کر مخاطب کرے تو اس شخص کو اس قانون کےتحت سخت سزا دی جائے۔ اویسی نے مزید کہا کہ بار بار مسلمانوں کو پاکستانی کہنے والوں کو کم از کم 3سال کی سزا کا قانون بنایا جائے۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں کشمیری طلبہ پر ہونیوالے تشدد پر ہریانہ کی کھٹر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ہندستان کا اٹوٹ انگ ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ، انہوں نے کیا گناہ کیا؟،ان پر حملے کیوں کئے جارہے ہیں؟۔ حکومت کو چاہئے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے  اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات کرے۔

شیئر: