Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں بابر غوری ملزم نامزد

کراچی ...کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیر اور ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری کو ملزم نامزد کردیا گیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق کیس میں جی ایم کے پی ٹی رﺅف اخترو دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے نیب سے استفسار کیا کہ ملزم نامزد کردیا گیا گرفتاری کیلئے کیا کارروائی کی؟کیا گھر پر چھاپہ مارا، کسی کو بلایا؟بڑی مچھلیوں کو جب تک نہیں پکڑوگے توکیسے کام ہوگا؟۔تفتیشی افسر نے بتایا بابرغوری ملک سے باہر ہیں، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا باہر سے ملزمان کو کیسے لایاجاتا ہے یہ کیوں نہیں بتاتے۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ رﺅف اختر کو بابرغوری کی سفارش پر کے پی ٹی کا جنرل منیجر بنایا گیا۔ ایک ماہ کی مہلت دی جائے تو پیش رفت سے آگاہ کرسکیں گے۔رﺅف اخترفاروقی نے کہاکہ ابھی تک اپنے خلاف الزامات کے بارے میں علم نہیں، نیب کو ہدایت کریں ،انکوائری یا ریفرنس کی نقل فراہم کرے۔

شیئر: