بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی ، نئی اداکارہ سارہ علی خان نے 7فلموں کی پیشکشیں ٹھکرادیں۔ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم ' کیدرناتھ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اسی دوران انہیں نئے پراجیکٹس کی آفر ہوئی مگر انہوں نے ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ صف اول کے اداکاروں کےساتھ فلمیں کریں گی ورنہ ان کی جانب سے معذرت۔سارہ علی خان پہلی فلم کے بعد ہی اپنے کریئر کے بارے میں انتہائی فکرمند ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں ریتک روشن اور شاہد کپور جیسے بڑے اورمشہور اداکاروں کےساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔