Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹ کوائن پینٹنگ میں چھپی پہیلی 3برس بعد حل

 برسلز .... بیلجیئم کے 30 سالہ کمپیوٹر پروگرامر نے ایک معروف فن پارے میں چھپی اس پہیلی کو حل کر لیا ہے جسے بوجھنے کا انعام 50 ہزار ڈالر مالیت کے بٹ کوائن تھے۔راب مائرز نامی مصور نے یہ تصویر پہلی مرتبہ 2015ءمیں انٹرنیٹ پر شائع کی تھی۔ اس میں ایک پہیلی چھپی ہوئی تھی جو ایک آن لائن والٹ کا پاس ورڈ دیتی تھی جس میں یہ بٹ کوائن موجود تھے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ مدربورڈ نے بتایاکہ ایک 30 سالہ پروگرامر نے کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے پہیلیاں انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے کے بعد اسے حل کیا ہے،تاہم وہ خود ایک ایسے ملک میں ہیں جہاں بٹ کوائن کی ملکیت محفوظ نہیں۔ اسلئے انھوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔اس پہیلی میں بائنری نمبرز کا ایک سلسلہ تھا جو کہ پینٹنگ کے گرد شعلوں کی شکل میں پینٹ کیا گیا تھا۔ ہر شعلے کا رنگ اور لمبائی اس بات کا تعین کرتی کہ اس بائنری نمبر کے پہلے 4 ہندسے کیا ہیں اور تصویر میں دائیں ہاتھ پر ربنز باقی 6 ہندسوں کا تعین کرتے تھے۔ان تمام کوڈز کو جوڑنے میں کامیاب ہونے والے شخص کو ان تمام ہندسوں کی مدد سے ایک آن لائن والٹ کی ملنی تھی جس میں انعامی بٹ کوائن موجود تھے۔کرپٹوگرافی کے ماہر پیٹر ٹاد کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن بات نہیں کہ اس پہیلی کو حل کرنے میں اتنا عرصہ لگا۔
 

شیئر: