Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنادریہ میلے میں مسک فاﺅنڈیشن، وزارت توانائی ، صنعت و معدنیات اور اعزازی مہمان ہندوستان کے پویلینز کا افتتاح کیا۔ مسک فاﺅنڈیشن پویلین پہنچنے پر سیکریٹری جنرل بدر العساکر اور متعدد عہدیداروں نے شاہ سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے فاﺅنڈیشن میں پیش کی جانے والی اشیاءکا معائنہ بھی کیا۔ مسک فاﺅنڈیشن کے بعد شاہ سلمان وزارت توانائی پویلین گئے، افتتاح کیا جہاں وزیر خالد الفالح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر انہیں یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ شاہ سلمان ہندوستانی پویلین پہنچے تو وزیر خارجہ سشما سوراج اورسفیر ہند احمد جاوید نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شاہ سلمان کو سعودی عرب اور ہندوستان کے تاریخی تعلقات اور شاہ سعود سے لیکر شاہ سلمان تک دوستانہ رشتوں کو اجاگر کرنے والی تصاویر اورقدیم و جدید ہند کے نوادرسے بھی آگاہ کیا گیا۔
 
 

شیئر: