Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے، سردار مسعود

اسلام آباد..صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو کو70 سال گزرجانے کے باوجود عالمی سطح پر زندہ رکھنا ہماری کامیابی ہے۔ ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق مانگنے کی پاداش میں بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے کامیاب انعقاد نے3طرح کے پیغامات موثر انداز میں دیئے ہیں۔ پہلا پیغام ہند کو دیاگیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔دوسرا پیغام کشمیری عوام کو دیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوسکتا۔ تیسرا پیغام عالمی برادری کو دیا گیا کہ وہ کشمیری عوام پر بدترین مظالم ڈھائے جانے کا نوٹس لے۔

شیئر: