Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہر کے طور پر قرآن پاک کا نسخہ

    ریاض - - - - -  جازان ریجن کے ایک شہری نے بیٹی کے مہر کے طور پر قرآن پاک کا نسخہ قبول کر کے پورے معاشرے میں اپنی نوعیت کی منفرد مثال قائم کر دی۔ جازان ریجن میں یہ خبر لمحوں میں پھیل گئی اور ہرکس و ناکس نے اس اقدام کی تعریف کی۔ دولہا خالد قاسم نے بتایاکہ جب اس نے رشتہ مانگا تو دلہن کے باپ نے ایک ہی شرط رکھی اور وہ یہ کہ اسے مہر میں رقم نہیں بلکہ قرآن کریم کا ایک نسخہ دینا ہو گا۔نکاح کی مجلس میں مہر کے طور پر باقاعدہ قرآن پاک پیش کیا گیا۔ دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی کے اخراجات میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کی مدد کرنی چاہئے۔

شیئر: