Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی اور فلم پر نئے انداز سے آﺅں گی، عائشہ عمر

 اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آو¿ں گی جومیرے مداحوںکے لئے سرپرائز ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی سے بڑی اسکرین تک جانے کاسفربہت اچھا رہا ۔ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لئے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ 
 

شیئر: