Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے لڑکی مل گئی ، سلمان کا ٹویٹ

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچایا کہ مجھے لڑکی مل گئی مگرچند گھنٹے کے بعد ایک سرپرائز پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے انہوں نے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں اور خوش رہیں ، انہیں اپنے بہن ارپیتا خان اور ا±ن کے شوہر کی پہلی بالی وڈ فلم ’لو راتری‘ کی ہیروئن مل گئی۔سلمان خان کی جانب سے فلمی دنیا میں متعارف کرائے جانے والے نئے چہرے ورینہ حسین نے سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اچھے انداز میں شوبز کی دنیا میں داخلے پر میں آپ کی مشکور ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش کو فلم”لوراتری“کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔
 

شیئر: