سعودی عرب کے 4ریجنوں میں گرد وغبار کا طوفان
ریاض: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کو تبوک، الجوف، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔ جازان، عسیر، باحہ اور شمالی علاقوں کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں رطوبت رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں انتہائی درجہ حرارت 34اور کم سے کم 19سینٹی گریڈ ہوگا۔ مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 30اور کم سے کم 15سینٹی گریڈ جبکہ جدہ میں 30اور کم سے کم درجہ حرارت19سینٹی گریڈ ہوگا۔