سبز چائے بنائے ہونٹوں کو دلکش اور ملائم
سبز چائے صحت اور دماغ کے لیے تو فائدہ مند ہے ہی لیکن کیا آپ جانتے ہیں سبز چائے ہونٹوں کی خوبصورتی بڑھانے اور انہیں نرم وملائم بنانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے . سبز چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز کو اپنے ہوٹوں پر تین سے پانچ منٹ کے لئے رکھیں اور نرمی سے دبائیں . ٹی بیگ کی نمی ہونٹوں میں جذب ہوجائے گی پھر ٹی بیگ ہٹا کر ہوںٹوں کو خشک ہونے دیں . اس نسخے کو آپ ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کرسکتے ہیں . یہ سرد موسم میں ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے لیے بے حد موثر طریقہ ہے جو خشکی دور کرنے کے ساتھ ہونٹوں کو نرم وملائم بنا دینے کیلئے بھی کا فی ہے .