بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بیڈمنٹن ، خلا بازوں نے تاریخ رقم کردی
ماسکو:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں نے خلا میں بیڈ منٹن کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ کھڑا ہونا ممکن نہیں وہاں خلا بازوں نے بیڈمنٹن کھیلی اور بیڈ منٹن خلا میں کھیلا جانے والا پہلا کھیل بھی بن گیا۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ہو نے والے بیڈمنٹن میچوں میں روس، امریکہ اور جاپان کے خلا بازوں نے ٹیمیں بنا کر میچ میں شرکت کی ۔ روسی خلا بازوں الیگزینڈر میورکن، اینٹن شیکاپیروف کے علاو ہ جاپانی خلا باز نوریشیگے کینل اور امریکہ کے مارک تھامس نے بیڈمنٹن کھیلی تاہم مخصوص صورتحال کی وجہ سے کوئی پوائنٹ اسکور نہیں ہوسکا اسلئے میچ برابری پر ختم ہوئے اور یوں ان تاریخی میچوں میں شریک تمام کھلاڑی فاتح قرار پائے۔ خلا بازوں کا کہنا تھا کہ انہیں خلا میں وقت گزارنے کےلئے بیڈمنٹن کھیلنے کا اچھا مشغلہ مل گیا ہے اور وہ اس سے پوری طری لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔