Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7دہشت گردوں کو سزائے موت،آرمی چیف کی توثیق

  راولپنڈی .. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرم بھی کیا تھا۔سزائے موت پانے والوں میںاطلس خان، محمد یوسف خان،فرحان ،خیال گل،نظر مون ،نیک مائیل خان اور اکبر علی شامل ہیں۔

شیئر: