Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ چیئر مین سینیٹ بھی ہمارا ہوگا،وسان

ٹنڈومحمدخان... صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لئے مقابلہ سخت ہو گا ۔پیپلز پارٹی جیت جائے گی۔ آئندہ چیئر مین سینیٹ بھی ہمارا ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں آزاد امیدوار جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں مزید گروپ سامنے آئیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب بہادر آباد کے بعد حیددآباد میں ایم کیو ایم کا گروپ بھی سامنے آئے گا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ راو انوار کی گرفتار کا خواب دیکھ نہیں سکتا۔ راو انوار ہمارے خواب سے اوپر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن مقررہ وقت پر ہوئے تو جنرل الیکشن ہوتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ لوگ خوشحالی کی طرف بڑ ھ رہے ہیں۔سندھ میں پہلے سے امن امان کی صورتحال بہترہے۔

شیئر: