عفرین میں ترک کارروائی کی جاری
انقرہ۔۔۔ترک جنگی طیاروں نے شمالی شام کے علاقے عفرین کے بعض حصوں پھربمباری کی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترک فورسز نے شامی علاقے عفرین میں موجود عسکریت پسندوں کیخلاف حالیہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔کارروائی میں ایئر فورس کے ایف 16لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔طیاروں نے عفرین کے شمال مغربی مقامات پر شامی کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جنگی طیاروں نے 19اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔