Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر وروسی ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

پیرس۔۔۔فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوٹین سے شام میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر رواں سال مئی میں روس کا دورہ کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ولادی میرپوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شام میں کلورین گیس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ شام میں نہتے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ شام میں شہریوں کے خلاف کلورین گیس کا استعمال اوردیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ۔انہیں فوری طورپر بند ہونا چاہیے۔ فرانس شام میں جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہیگا۔
یہ بھی پڑھیں:جنگی طیارے کی تباہی ، اسرائیل کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر حملے

شیئر: