Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونٹر اولمپکس: پہلا طلائی تمغہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا کے نام

پیونگ چینگ: ونٹر اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا کے نام رہا۔انہوں نے ویمنز کراس کنٹری اسکینگ میں دفاعی چیمپیئن میرٹ بورجین کو شکست دی۔جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں ونٹراولمپکس مقابلوں میں میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔کراس کنٹری اسکینگ کے ویمنز اسکائی تھلون میں سوئیڈن کی30سالہ شارلوٹ کیلا نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ویمنز بائیتھلون میں جرمنی لورا ڈھالی مائیر نے7.5 کلو میٹر اسپرنٹ ریس میں طلائی تمغہ جیتا۔مردوں کی 1500 میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں میزبان کوریا کے لم ہیوجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔خواتین کی 3000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ میں ہالینڈ کی کارلیجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

شیئر: