Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسقط میں مودی کا خطاب، 6زبانوں میں سلام کیا

مسقط ۔۔۔۔ 3خلیجی ممالک کے دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے جہاں عمان کے فرمانروا سلطان قابوس نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے اسٹیج پہنچنے پر لوگوں نے مودی ، مودی کا نعرہ لگا کر استقبال کیا۔ انہوں نے اسٹیج پر پہنچ کر 6زبانوں میں سلام کیا ۔مودی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عرصہ درازسے آپ لوگوں سے ملنے کا مشتاق تھابالآخر وہ دن آگیا۔انہوںنے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ لوگوں نے ہندوستان کی ترقی و خوشحالی کے بارے میںجو خواب دیکھا اسے شرمندہ تعبیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عمان حکومت آپ کے ہنر،محنت اور ایمانداری کا احترام کرتی ہے۔وزیر اعظم نے ملک کی ترقی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ساڑھے چار ہزار طیارے خدمات پر مامور ہیں ۔ہماری پالیسی ہے کہ چپل پہننے والا بھی ہوائی جہاز میں سفر کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری آب و تاب کے ساتھ ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔ عمان کی ترقی میں 8لاکھ ہندوستانی تارکین وطن  اپنی خدمات انجام دیکر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔واضح ہوکہ وزیر اعظم مودی کا یہ عمان کا پہلا دورہ ہے۔  عمان کی کل آبادی 44لاکھ کے قریب ہے جن میں 20فیصد ہندوستانی باشندوں کی ہے۔

شیئر: