Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:جعلسازی پر سعودی کو 7برس قید

ریاض ... کویت میں فوجداری کی عدالت نے کویت کی شہریت جعلسازی کے ذریعے حاصل کرنے والے سعودی شہری کو 7برس قید بامشقت ، 83ہزار دینار واپس کرنے اور 16ہزار دینار جرمانے کے طور پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کویتی پبلک پراسیکیوشن نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی شہری نے برتھ سرٹیفکیٹ ، پاسپورٹ اور کویتی شہریت کی دستاویز میں جعلسازی کی ہے اوریہ جعلسازی ثابت ہوگئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے سعودی شہری پر ایک وزارت سے ناحق تنخواہ لینے کا بھی الزام عائد کیا تھا اور تنخواہ کے طور پر حاصل کردہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

شیئر: