Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹین ، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ

ماسکو ۔۔۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاپوٹین نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مذاکرات کے دوران امریکی صدر سے ہونے والی بات چیت کا تذکرہ کیا۔انہوں پیوٹن نے خطے کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔محمود عباس نے امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اس مسئلے کے حل کے لیے  تنہا امریکی  مصالحتی کردار کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین ایک کثیرالاطرافی ثالثی نظام کی مخالفت نہیں کرتا جس میں امریکا بھی ثالثوں کے اس گروپ میں اپنا انفرادی کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں6 افراد مارے گئے

شیئر: