Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوچ لیا آگے کیا کرنا ہے،عمران خان

  اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میںایک بچے نے الیکشن لڑا اور 90ہزار ووٹ لئے ۔ کارکنوں نے شکست پر رونا شروع کردیا ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کیا ہم کسی اور ملک میں الیکشن ہارے ہیں ۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ اپنے خوف پر قابو پائے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہار کر خود کو نہیں سنبھال سکتا اسے جیتنا نہیں آتا ۔ جو ہار سے ڈر جاتا ہے وہ نواز شریف بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں شکست کے بعد اب سوچ لیا کہ آگے کیا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میرٹ نہ ہو وہاں نواز شریف کی جگہ مریم نواز اور حمزہ شہباز آتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہے تو بیٹا یا بیٹی بھی لیڈر بن جائے ۔

شیئر: