Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس پلے 7 کی تصاویر لیک‎

ویوو کمپنی کے اسمارٹ فون ایکس پلے 7 کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ تصاویر کو ویبو ویب سائٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں ریکارڈ بریکنگ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں انتہائی کم بیزل اور 92.9 اسکرین ٹو باڈی ریشو شامل کیا گیا ہے۔ فون میں ممکنہ طور پر فور کے اسکرین ریزولوشن دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 10 جی بی ریم اور 256 جی بی یا 512 جی بی اسٹوریج بھی شامل کیا جائے گا۔ بیزل لیس ڈسپلے ہونے کے باعث اسمارٹ فون میں ان اسکرین فنگر پرنٹ سنسر شامل کیا جائے۔فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم یہ ممکن ہے کہ اسمارٹ فون کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اسوس زین فون 5 کی تفصیلات لیک

شیئر: