دیوریا - - - - - -حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود میں غیرقانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیوریاجیل کے اندرکھلے عام بدمعاشوں نے اپناعلیحدہ نیٹ ورک قائم کررکھاہے ۔ جہاں سے اپنا ریکیٹ چلا رہے ہیں۔حد یہ کہ سزا یافتہ قیدی ہونے کے باوجود انہیں ہر طرح کی سہولتیں اور مکمل آزادی حاصل ہے ۔ بدمعاش آئے دن جیل کے اندر سے ہی دھمکی کے ساتھ رنگداری مانگنے سے باز نہیں آتے۔ جیل سے موبائل برآمد ہونے کے بعدجیل انتظامیہ نے بدمعاشوں کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ واضح ہو کہ جیل انتظامیہ نے نصف درجن موبائل جیمر لگایا تاکہ جیل کے اندر سے کوئی موبائل سے بات نہ کرسکے لیکن انتظامیہ کا یہ منصوبہ دھرا کا دھرا رہ گیا۔جیل کے اندر سے ہی بڑے بدمعاش لوگوں کو دھمکی دے کر رنگداری مانگنے اور ٹھیکہ دلانے کا کام انجام دے رہے ہیں جبکہ موقع پر موجود جیل حکام خاموش تماشائی بنےنظر آتے ہیں۔