مدینہ منورہ میں سلطانہ روڈ بند
ریاض ... محکمہ ٹریفک نے مدینہ منورہ میں سلطانہ روڈ جزوی طور پر 60روز کیلئے بند کردی۔ خالد بن الولید روڈ کی جانب جانےوالا حصہ بند کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کی شمالی شاہراہوں کی تجدید کی خاطر بندش کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ القبلتین چوراہے کی جانب سے سرکلر روڈ 2سے آنے والے سلطانہ سگنل کی جانب سرکلر روڈ سے نکل جائیں اور گھوم کر دوار القبلتین واپس آجائیں۔ رہنما بورڈ کی پابندی کریں۔ نیسا ن القارات چوراہے سے سرکلر روڈ 2سے آنے والے النسیم پٹرول اسٹیشن کے بعد سلطانہ روڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح مشاری چوراہے جانے والا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ سرکلر روڈ ٹو پر ٹریفک کی اجازت ہے۔ دونوں جہتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مسجد نبوی شریف سے سلطانہ آنے والے یا تو سرکلر روڈکی طرف دائیں جانب مڑیں یا سرکلر روڈ کے مغربی جانب بائیں جانب کا رخ کریں۔