Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ ایئرپورٹ کی تیاری کب؟

ریاض.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے قنفذہ اور جنوبی ساحل کی کمشنریوں کے باشندوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ محکمہ شہری ہوابازی 60روز کے اندر قنفذہ ایئرپورٹ پر کام شروع کرانے کیلئے کمپنیوں کو ٹینڈر دینے والا ہے۔ گورنر مکہ مکرمہ نے یہ بھی کہا کہ اللیث بندرگاہ کا منصوبہ نجی ادارے کے تعاون سے آگے بڑھ رہا ہے تاہم اسے مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے القنفذہ ، العرضیات ، اضم، بحیرہ، اللیث اورالجموم کمشنریوں کا دورہ مکمل کرکے واضح کیا کہ انہو ں نے یہ کام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا۔ شاہ سلمان، انکے ولی عہد اور وزیر داخلہ ہمیشہ ہموطنوں کی خدمت کی ترغیب دیتے ہیں اور میں نے انکی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے مکہ مکرمہ گورنریٹ کی کمشنریوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کیں او رانکے مسائل دریافت کئے۔
  
 

شیئر: