نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ آدھار نہ ہونے کی صورت میں کسی کو بھی ضروری سہولتوں سے محرم نہ کیاجائے۔ پرساد نے ریاستوں کے آئی ٹی وزراء اور سیکریٹریز سے کہا کہ آدھار کفایت شعاری اور نظم و ضبط کاایک بڑا ذریعہ ہے تاہم آدھار کیلئے بنائے گئے ضابطے میں یہ بات موجود ہے کہ آدھار کارڈ نہ ہونے کی صورت میں کسی کو بھی حاصل ہونیوالی سہولتوں سے محروم نہیں کیا جاسکتاالبتہ آدھار کارڈ رکھنے کی تلقین کرنی چاہئے۔راشن تقسیم کرنے والے مراکزکے ذمہ داران کسی کو بھی راشن دینے سے منع نہیں کرسکتے۔