Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

لندن... وزیر داخلہ احسن اقبال نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی ۔ احسن اقبال نے برطانوی وزیر خارجہ کو بتایاکہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ،موثر اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام سے پاکستان بے مثال تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ پاکستان اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار کے طورپر برطانیہ کے کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اعتراف کیاکہ پاکستان نے بھرپور اقتصادی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔برطانیہ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوںکو سراہا۔

شیئر: