Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے یو آئی پاکستان کی مضبوط قوت بن چکی ہے ، مولانا حمد اللہ عثمانی

 وطن کے استحکام کیلئے متحدہ مجلس عمل کو کامیاب بنا ئیں ، اجلاس سے شرکاء کا خطاب
طائف (ابو علی بڈانی )جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب  کے مرکزی صدر مولانا حمداللہ عثمانی  نے کہا ہے کہ جے یو آئی پاکستان میں  مضبوط قوت بن چکی ہے ۔جمعیت نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ حافظ ذاکر جذبی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی  پاکستان میں اسلامی نظام کیلئے پیش رفت ہے جو وقت کی ضرورت تھی۔ مولانا اسداللہ خان نے کہا کہ جے یوآئی نے ملک و قوم اور اسلامی  نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر کے اسلام مخالف عناصر کی نیندیں حرام کردیں۔مولانا ہمایوں محسود نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن دنیا کے کونے کونے میں پوری یکجہتی اور لگن کے ساتھ جمعیت علماء   اسلام کا پیغام عام کر رہے ہیں۔قاری محمد الیاس نے کہا  صیہونی قوتوں کے اسلام کے خلاف عزائم کو خاک میں ملانے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔مولانا عثمان معظم نے کہا کہ  وقت کا تقاضا ہے کہ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی عوام کو متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دینا ہوگا۔مفتی محمد اسماعیل نے کہا جمعیت علماء  اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ملک میں درپیش چیلنجز اور اغیار کی ناپاک سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ قاری محمد بلال نے کہا  اگر  پارلیمنٹ میں علماء  نہ ہوتے تو اسلام سے متصادم قوانین اور بل منظور ہوتے۔ مولانا زاہد شاہ نے کہا  پارلیمنٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے علماء نے غیر اسلامی قوانین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کیا۔ مولانا منظور نے کہا  2018 کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کو  کامیاب بنا کر  اسلامی نظام کیلئے راہ ہموار کر یں۔حافظ عبدالمنان چنا نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس ملک کے بہتر مستقبل کیلئے متحدہ مجلس عمل کے ہاتھ مضبوط کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی پاکستان میں بیرونی قوتوں کے آلہ کاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔قاری حفیظ اللہ نے کہا   جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں اسلام کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔مولانا  علم  دین چنا نے کہا متحدہ مجلس عمل کو کامیاب کر کے ملک کے مستقبل کو سنوارا جائے۔ اجلاس میں ریاض سے مولانا اسد اللہ خان، مولانا ہمایوں محسود، قاری قاسم اوربابر اعظم جدہ سے مولانا حمداللہ عثمانی، مولانا سمیع الحق، قاری حفیظ اللہ، مولانا ذاکر اللہ، ابھا سے قاری بلال، قاری حبیب اللہ، مولانا زاھد شاہ، قاری اقبال الدین، سبت العلایا و النماص سے مولانا منظور، قاری شاہی خان، قاری اختر منیر، مولانا جاوید، القصیم سے مولانا عثمان معظم، مفتی اسماعیل، کامران شفیع، راز علی، دمام سے قاری محمد الیاس، مدینہ منورہ سے مولانا علم  دین چنا، سلیم اللہ چنا، مکہ المکرمہ سے حافظ عبدالمنان چنا طائف سے مفتی عرفان اللہ، حافظ زبیر، قاری گل محمد اور مولانا بدر حسین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شیئر: